اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین ایم این ایز کو ترقیاتی سکیموں اور بجٹ میں کچھ نہیں ملنا، مجھے بلیک میل نہ کیا جائے ، کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی خواتین ایم این ایز کو وزیراعظم کی طرف سے صاف انکار، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خواتین ایم این ایز کو ترقیاتی سکیموں اور بجٹ میں کچھ نہیں ملنا ۔شیریں مزاری ،غزالہ سیفی اوردیگر کے بولنے پر وزیراعظم برہم ہوگئے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے بلیک میل نہ کیا جائے ،کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا ۔شیریں مزاری نے کہا کہ ہم حکومت میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں ،ہمیں بھی ترقیاتی بجٹ میں حصہ دیاجائے۔ ایم این اے غزالہ سیفی کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج میں خواتین کوبھی نمائندگی دی جائے، کراچی کی عوام نے آپ کو ووٹ دیا ،باشعور شہری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کراچی والوں نے آپ کا ساتھ دیا ہےحلقوں کے مسائل میں مدددی جائے۔
وزیراعظم عمران خان خواتین کی طرف متوجہ ہوتےہوئےبولے کہ مخصوص نشستوں والوں کے کون سے حلقے ہوتے ہیں۔خواتین ارکان نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ہمیں بھی اپنے حلقوں میں کام کرنے ہیں۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 20 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 21 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل



