کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا جنوبی افریقہ کے پہلی اننگز میں 220 رنز کے جواب میں پاکستانی بلے بازو کی پرانی روایت برقرار ہے ، ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔تاہم اظہر علی اور فواد عالم صورت حال کو دیکھتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیز خلاف توقع بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے اسپنرز یاسر شاہ نے رنز دے کر 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ عابد علی 4 ، عمران بٹ 9، بابر اعظم 7 اور نائٹ واچ مین شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago






