اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ، پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے پاکستان کو جون 2021 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے۔ایف اے ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان جون 2021 سے پہلے ایکشن پلان پر جلدی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔
ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ جاری :
1. پاکستان کی تعریف
2۔ پاکستان نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا۔
3۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانس کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ان کی جانچ پڑتال کر کے ان کے خلاف ایکشن بھی لیا۔
4. پاکستان نے لسٹڈ (Listed) افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو نہ صرف ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے سے روکا بلکہ ان کو اپنی تحویل میں بھی لیا۔
5. ایف اے ٹی ایف اجلاس نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔
6. پاکستان نے تمام ایکشن پلان پر ایک جامع لائحہ عمل اپنایا اور 27 میں سے 24 پوائنٹس کے حوالے سے زبر دست کام کیا۔
7. ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جون 2021 میں ہوگا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر مارکس پلیئر کا نیوز کانفرنس میں کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے نئے قوانین سابقہ قوانین کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہیں، ایف اے ٹی ایف ورچوئل اثاثہ جات کی پڑتال بھی شروع کررہا ہے،ایف اے ٹی ایف نے دہشت گردی کی فنڈنگ کی روک تھام کی،کچھ ملکوں سے نئے اسٹنیڈرز کو اپنانے میں چینلجز ہیں۔
مارکس پلیئر نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف مانیٹرنگ میں رہے گا،پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان نے 27 میں سے 24 اہداف پر عمل درآمد کرکے دکھایا ہے،پاکستان نے 3 اہداف پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر کیا،یہ تین اہداف سنگین ترین اہداف ہیں۔
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا
- ایک دن قبل
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 9 گھنٹے قبل

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق
- ایک دن قبل

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 8 گھنٹے قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 4 دن قبل
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار
- ایک دن قبل



