Advertisement
پاکستان

عمران خان نے نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کردیا:بلاول بھٹو

لیہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کردیا، جن کے پاس روزگار تھا ان سے بھی چھین لیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 12th 2021, 1:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نے نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کردیا:بلاول بھٹو

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جیالے ساتھ دیں  ہم نے  سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا ہے، جیالو جاگ جاؤہمیں اس ملک کو بچانا ہے، ہم نے اس سلیکٹڈ کو ملک سے نکالنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کسانوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہورہا ہے،آج چینی ،چاول اور گندم امپورٹ کی جارہی ہے، ہر روز ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے،کبھی بجلی تو کبھی گیس تو  کبھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے،

انہوں نے کہا ہے کہ سازش کے تحت پنجاب کو عوامی حکومت سے محروم رکھا گیا، پنجاب کےعوام کےساتھ تاریخی ظلم ہورہاہے، پنجاب کےعوام تاریخی مہنگائی،بےروزگاری کاسامناکررہےہیں، جیالےپنجاب کےعوام کولاوارث نہیں چھوڑسکتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادیوں نے  پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے،ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، بنی گالاوالوں کے ساتھ ہمارے کچھ دوستوں کو بھی تکلیف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب کے منشور پر مل کر عمل کریں گے،پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے،پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، جب جیالوں کادورہوگاتووہ  کسانوں کادور ہوگا.

 

Advertisement
Advertisement