Advertisement
پاکستان

ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے: اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے حکام کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کانشانہ بنایا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 10th 2021, 6:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے: اعظم سواتی کی الیکشن کمیشن پر کڑی تنقید

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر  وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ ’الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دینی چاہیے۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہتا ہے ۔ وزیر ریلوے کے بیانات کے بعد  الیکشن کمیشن حکام احتجاجا ً   اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔  

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پوچھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں۔ کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے پیسے لیے ہیں ۔اس پر اعظم سواتی نے کہا کہ ’میں نے بالکل درست بات کی ہے۔ بعد ازاں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن کے حکام کو منانے گئے جس پر الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکریٹری نے کہا کہ حکومتی وزرا نے گذشتہ روز ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں بھی بدتمیزی کی اور آج کمیٹی اجلاس میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ان کاکہنا تھا کہ ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔

کمیٹی کے اجلاس ای وی ایم سے متعلق ترمیم منظوری کے لیے پیش کی گئی تو اعظم سواتی نے اعتراض کیا کہ ’آپ ہماری رکن کو ووٹنگ کے لیے لیے آن لائن نہیں لے رہے، ہم ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں۔اس کے بعد اعظم سواتی، حکومتی ارکان اور وزرا اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

بعد ازاں کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سے متعلق ترمیم مسترد کر دی۔

دوسری جانب اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پر انتخابات بیچنے کے الزام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہنگامی اجلاس الیکشن کمیشن میں طلب کر لیا ہے. 

خیال رہے کہ آج قائمہ کمیٹی اجلاس میں حکومتی وزیر کے الزامات سے ارکان کو آگاہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومتی وزراء کے الزامات پر سخت ردعمل متوقع ہے۔

Advertisement
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • a day ago
نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی، کیسے؟

  • 2 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 21 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 hours ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • a day ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 hours ago
شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا، بحیرۂ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

  • 2 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • an hour ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • a day ago
Advertisement