اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہےکہ آئی ووٹنگ ،ای وی ایم سےنہ عمراں خان ہٹےگا نہ اس کی حکومت ہٹےگی۔


تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کاہرصورت استعمال کرنےکااعلان کیا ہے۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہےکہآئی ووٹنگ اورای وی ایم سےحکومت پیچھے نہیں ہٹےگی، آئی ووٹنگ ،ای وی ایم سےنہ عمراں خان ہٹےگا نہ اس کی حکومت ہٹےگی، اس سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ بڑاواضح ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق نہ دینا توہین عدالت ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلئے آئینی ریگولیٹر ہے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ قانون کےمطابق الیکشن کرائے، قانون بنانا نہ توالیکشن کمیشن کاکام ہے نہ ہی اختیار، قانون بناناپارلیمنٹ کاکام ہے، قانون بن جائےتوالیکشن کمیشن کاموقف ہی ختم ہوجائیگا۔
مشیر پارلیمانی بابراعوان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر اعتراضات کرنے والوں نے دھاندلی روکنے کا کوئی طریقہ نہیں بتایا ہے، اپوزیشن کی دال میں بہت کالاہے۔ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ کھلے دل سے ای وی ایم کو قبول کرے، ای وی ایم مشین الیکشن کمیشن خریدےگاحکومت نہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم قانون پر اعتراض کا لفظ ہی جائز نہیں، وہ تجاویز دے، ای وی ایم پرالیکشن کمیشن سمیت سب کوگھنٹوں سناگیاہے، ای وی ایم میں کوئی ایلفی ڈال جائیگاجیسے بیانات مضحکہ خیزہیں۔

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 19 hours ago
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 3 days ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 3 days ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 3 days ago
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 20 hours ago
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 20 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- 2 days ago

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 18 hours ago

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 hours ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 20 hours ago

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- 2 days ago


