کابل: افغان طالبان نے نئی حکومت کا اعلان کر دیا، ملا حسن اخوند وزیر اعظم اور ملاعبدالغنی نائب وزیراعظم ہوں گے۔


تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔
ذبیح اللہ مجاہد کاکہنا تھا کہ لوگوں کواپنےاعتراضات کھل کربیان کرنےکاحق دیاہے،کابل میں قیام امن سیکیورٹی فورسزکی ذمہ داری ہے، کچھ لوگ مظاہرے کر رہے ہیں اورغیرمعقول مطالبات کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام دنیاکےممالک کےساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں کسی کوبھی اپنےنظام میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔ 20سال لڑائی ہم نےاس بات پرلڑی کہ ہمارےملک میں بیرونی مداخلت نہ ہو۔
انہوں نے کہا دنیا کے تمام ممالک سےتوقع ہے کہ وہ ہماری حکومت کوتسلیم کریں گے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی مداخلت کے متعلق پراپیگنڈا20سال سےچل رہا ہے۔ کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ ہمارے اقدامات سے پاکستان کو فائدہ ہوا۔

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز
- 2 دن قبل

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا
- 13 گھنٹے قبل
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ
- 19 گھنٹے قبل
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا
- 2 دن قبل
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے
- 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک
- 2 دن قبل
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 19 گھنٹے قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم
- 2 دن قبل






