اسلام آباد: حفیظ شیخ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی، وزیر اعظم نے انہیں سینیٹ الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو جتوانے اور ناراض ارکان اسمبلی کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

جی این این کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کی کشتی کو بھنور سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے اہم رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، اور جہانگیر ترین کو سینیٹ الیکشن میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے شکوہ بھی کیا اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اس مشن کے لیے جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں ، انہوںنے رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد اور لودھراں کے دوروں میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ جبکہ ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس دوران پنجاب حکومت سے نالاں ارکان نے جہانگیر ترین کو تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
ا س سے قبل وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے بھی سینیٹ انتخابات میں فتح کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگا۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سےپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔ تاہم حفیظ شیخ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے ۔ جس پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آپ دوست ہیں ، آپ کیساتھ مکمل تعاون کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں ، آپ ہی کو سپورٹ کروں گا، جلد اسلام آباد میں آپ سے ملاقات ہو گی۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے ، الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا جن میں اسلام آباد کی2 ، پنجاب کی 11 ، سندھ 11 ، خیبر پختونخواہ سے 12 اور بلوچستان کی 12 نشستیں شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔

دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ
- 16 گھنٹے قبل

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- 12 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
- 14 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
- 17 گھنٹے قبل

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا
- 14 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع
- 16 گھنٹے قبل
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی
- 14 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ
- 17 گھنٹے قبل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- 11 گھنٹے قبل









