عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا ہے کہ آپ وطن واپس آئیں:عارف حمید بھٹی
لاہور: سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا ہے کہ آپ وطن واپس آئیں جس پر نواز شریف نے کہا ہے کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ میں پاکستان آؤں۔

جی این این کے پروگرام"خبر ہے "میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی کا کہناتھاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کا بڑوں سے رابطہ ہوا ہے جس میں ان کا یہی کہنا تھا کہ مریم نواز کے لیے نرم رویہ رکھا جائے کیونکہ وہ اپنی بیٹی اداس بھی ہیں اور اس بات پر کچھ لوگ مان بھی گئےتھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ٹھیک ہے یہ اپنے کیس فائنل کروائیں اور چلی جائیں ۔
سینئر تجزیہ کار عارف حمیدبھٹی کا مزید کہنا تھا کہ دوسری بات وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو پیغام بھیجا ہے کہ ہم آپ کو گارنٹی دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہو گی،آپ واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں اور چاہے ملک میں سیاست بھی کریں جس پر نواز شریف نے کہا کہ میری صحت اجازت نہیں دیتی کہ میں پاکستان آؤں اور جو شخص ان میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے اسے کہا گیا کہ فی الحال مریم نواز کو کچھ دنوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
نواز شریف کا بڑوں سے رابطہ ہوا ہے جس میں ان کا یہی کہنا تھا کہ مریم نواز کے بارے میں نرم رویہ رکھا جائے، عارف حمید بھٹی @arifhameed15 @saeed_qazi @tahirmalikpak @MaryamNSharif @pmln_org @PTIofficial #KhabarHai #GNN pic.twitter.com/vozPX10XFf
— GNN (@gnnhdofficial) February 18, 2021

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ،وزیر دفاع
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 407 کھرب 41 ارب روپے لازمی اخراجات کی منظوری دیدی
- 3 گھنٹے قبل
لاہور: محمود بھٹی کے خلاف مذہبی و سماجی تنظیموں کااحتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ
- 38 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار چارملکی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مصر روانہ
- 6 گھنٹے قبل

دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے سر پرست ایران کو قابو کرنا ناگزیر تھاہم نے وہ کر دکھایا،ٹرمپ
- 5 گھنٹے قبل

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنےکا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل
پٹیرول کے بعد جیٹ فیول بھی جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا
- 3 گھنٹے قبل
قطر کی طرف سے تحفے میں دیا گیا لگژری جہاز ٹرمپ کو موصول،طیارہ نیا ائیر فورس ون بنے گا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت تکنیکی سطح کے مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
- 11 منٹ قبل

صارفین کیلئے خوشخبری ،فیس بک سے کمانا ہوا اب اور بھی آسان،مونیٹائزیشن کے قوانین میں بڑی نرمی
- 3 گھنٹے قبل









