لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقابلے میں ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حیدر علی کو مبارکباد پیش کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حیدر علی سے متعلق کہا ہے کہ حیدر علی کی کامیابی پر قوم کو ناز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدر علی نے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔
انہوں نے کہاکہ حیدر علی نے قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ حیدر علی نے ا پنی عمدہ کارکردگی سے ثابت کیاہے کہ پاکستانی کھلاڑی صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ،دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حیدر علی کوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 2 دن قبل
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- ایک دن قبل

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 2 دن قبل
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 19 گھنٹے قبل

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- ایک دن قبل

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 17 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 19 گھنٹے قبل

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 2 دن قبل







