اسلام آباد : نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازکاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے ، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل اور بے حس حکومت کبھی نہیں آئی ۔


تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی ، مریم نواز عدالت کے روبرو پیش ہوئیں ۔ عدالت کی جانب سے مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ننائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے جو ملک کا حال کر دیا اور عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے ، ان سے تو بات بھی کرنی نہیں چاہیے، مفاہمت تو دور کی بات، کس نے کس کا وقت ضائع کیا وہ قوم جانتی ہے، دہرانے کی ضرورت نہیں ۔
ان کاکہناتھا کہ میرا خیال ہے کہ شہباز شریف نے قومی حکومت کی بات نہیں کی قومی یکجہتی کی بات کی تھی، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، اس حکومت کو باہر رکھیں اور دیگر جماعتوں کو مل کر سوچنا چاہیے کہ ملک کو آگے لیکر کیسے جانا ہے ۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کچھ اچھا اور کچھ برا ان کی تو کارکردگی ہے ہی نہیں انھوں نے تو تباہی پھیری، تین سال میں کبھی کسی نے خبر سنی کہ آٹا یا چینی سستی ہو گئی۔ لاقانونیت کا یہ حال ہے کہ جگہ جگہ خواتین سے ذیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں، بے حسی یہ ہے کہ نا مہنگائی کی پرواہ ہے نہ لاقانونیت کی، پرواہ ہے تو اپوزیشن یا میڈیا کو کیسے تنگ کرنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے میڈیا کی زباں بندی کرنی ہے اپنی حرکتیں ٹھیک نہیں کرنی، میڈیا کو ڈرانے دھمکانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپنی نااہلی کے انبار کو نہیں چھپا سکتے، پوری قوم ان سے تنگ آئی ہوئی ہے، یہ ایسی حرکتیں اس لیے کرتے ہیں کیونکہ کارکردگی کچھ نہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس:
ایون فیلڈ ریفرنس لندن میں شریف خاندان کے فلیٹوں سے متعلق تھا جس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کیا۔

معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف
- 10 گھنٹے قبل

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات
- 9 گھنٹے قبل

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے 2 ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کا 2122 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہ و پنشن میں 7 فیصد اضافہ ،کم سے کم اجرت 45 ہزار مقرر
- 10 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سوشل میڈیا پر جاری کردیں
- 12 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

طالبان رجیم کا کے پی اوربلوچستان میں مبینہ داعش کیمپس کو ڈرونز سے نشانہ بنانےکا پروپیگنڈا بے نقاب
- 12 گھنٹے قبل

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ
- 9 گھنٹے قبل

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا
- 10 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل






