Advertisement
پاکستان

پاکستان کے ساتھ اتحاد کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا : افغان وفد

پاکستان میں موجود افغان وفد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 20th 2021, 3:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے ساتھ اتحاد کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا : افغان وفد

تفصیلات  کے مطابق افغان وفد کا کہنا  تھا کہ اب تک طالبان نے جو کچھ کہا وہ صرف الفاظ تھے ، ان کے عمل سے فرق پڑے گا ، جنگی طور پر قبضہ لوگوں پر حکمرانی کے برابر نہیں ہے۔

دورہ پاکستان میں  افغان وفد نے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقاتیں کیں ۔

پاکستان میں موجود افغان وفد کا کہنا ہے کہ طاقت اور ہتھیاروں کے زور سے حکومت قائم نہیں کی جاسکتی کیونکہ حکومت کرنے کا مقصد عوام کی نمائندگی ہوتا ہےجبکہ  افغانستان میں ایک فریق کی حکومت کو مسترد کرتے ہیں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں ہر طبقے اور فرقے کی نمائندگی ہو۔

اسلام آباد میں افغان وفد  نے پریس کانفرنس  کی جس میں سابق افغان نائب صدر یونس قانونی نے کہا کہ  وہ افغانستان کی عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایسی حکومت چاہتے ہیں جس میں خون خرابے کے بغیر امن قائم ہو۔

 وفد نے یہ بھی کہا کہ اگر طالبان ماضی کی غلطیاں دہرائیں گے تو ٹِک نہیں سکیں گے۔

افغان وفد کا کہنا تھا کہ  ہم نےدورے  میں پاکستان کی حکومت ،آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی  اور  وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی۔افغان  وفدکا کہنا تھا کہ ہمارے دورے کا مقصد ایک جامع حکومت بنانااور عورتوں ،بچوں اور عوام کو تحفظ دینا ہے۔ہم پاکستانی حکام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور ہماری آمد کا مقصد پاکستان سے بہتر تعلقات بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام دھڑوں اور لوگوں کی نمائندگی کے ساتھ ایک حکومت اور  مختلف نسل پرست گروپس، عورتوں کے حقوق اور پریس فریڈم چاہتے ہیں ، ہم ایک دھڑے کی حکومت کو مسترد کرتے ہیں اور  چاہتے ہیں کہ افغان حکومت آئین کی بالادستی اور قانون پر چلے۔

افغان وفد نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ  افغانستان میں ایک پر امن دور آسکتا ہے جو ہوا وہ ماضی ہے، ہم پاکستان اس لیے آئے کہ نئی حکومت کی بات کی جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں وفد کے اراکین نے کہا کہ شروع سے واضح تھا کہ اشرف غنی بھاگ جائیں گےاور الزامات کے مطابق 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر  نقد لے کر بھاگئے ہیں جبکہ   اشرف غنی کی ناکامی کی وجہ پاور شیئرنگ کا نہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ  کچھ روز قبل افغان رہنماؤں کا وفد اسلام آباد پہنچا تھا جس  میں ہزارہ کمیونٹی کے 2 اہم رہنما استاد محقق اور کریم خلیلی بھی کابل سے پاکستان پہنچے تھے ان کے علاوہ بلخ کے سابق گورنرسردارعطانور کے بیٹے خالد نور بھی کابل سے پاکستان پہنچے تھے۔

Advertisement
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 4 days ago
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 4 days ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 4 days ago
جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

جرمنی کیخلاف تاریخی کامیابی پر پیراگوئے میں جشن، حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

  • 19 hours ago
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 4 days ago
گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا 

گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر بارہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزا 

  • 19 hours ago
لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق

لاہور: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 14 بچے جاں بحق

  • 19 hours ago
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر ساتھی سمیت گرفتار

  • 18 hours ago
ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

  • 19 hours ago
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 4 days ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 5 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 4 days ago
Advertisement