Advertisement

طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا

کابل: طالبان نے کابل فتح کرنے کے چار دن بعد افغانستان میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 20th 2021, 5:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا

روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق، افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

اسی ٹویٹ میں انہوں نے ’’دَ افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کے متنازعہ تسلط کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو  ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں اپنی پہلی پریس بریفنگ میں طالبان کے آیندہ کے لائحہ عمل پر کھل کر بات کی تھی جسے خوش آیند قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان طالبان نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمایندوں کے سخت سے سخت سوالات کے نہایت شستہ اور مدلل جواب دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے، طالبان کی اب کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور افغانستان کی سرزمین اب کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سب کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہیں اور کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور باہر نکل کر کام کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ میڈیا بھی آزادانہ طور پر کام کر سکے گا۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو طالبان افغان دارالحکومت کابل میں داخل ہو گئے تھے اور ملک کے صدر اشرف غنی قریبی ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے تھے جس پر طالبان نے پر امن طریقے سے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے نیا سیاسی نظام تشکیل دینے کی تیاریاں کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے شروع کر دیے ہیں۔ طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر بھی قطر سے افغانستان پہنچ چکے ہیں جبکہ طالبان رہنما انس حقانی نے افغانستان میں مصالحتی کونسل کے اراکین حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب چین نے گزشتہ دنوں طالبان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جو بھی  حکومت میں آئے، ہم افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ عالمی ردعمل دیکھتے ہوئے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

Advertisement
فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

فیفا : میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا دیا کر 40 سالہ جمود توڑ ڈالا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کمی؟ ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے لئے نئی سہولت کا آغاز

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 16 گھنٹے قبل
لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

لاہور میں دو غیر ملکی خواتین اغوا، زیادتی اور ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان کے مقدمے میں 4 ملزمان گرفتار

  • 10 گھنٹے قبل
دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

دریائے کنہار سے ریسکیو کیے گئے چاروں افراد گرفتار کر لئے گئے

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ

  • 16 گھنٹے قبل
لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

لاہو ٹیوشن سینٹر سانحہ: جاں بحق بچوں کی تدفین مکمل، تحقیقات کا دائرہ وسیع، خستہ حال عمارتوں کی جانچ کا حکم

  • 2 دن قبل
سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

مالی سال 2025-26: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تاریخ کا سب سے زیادہ 368 ارب سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

  • 10 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement