ملالہ یوسفزئی کا افغانستان کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے فوری اقدامات اُٹھانے کامطالبہ
برطانیہ میں مقیم نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کی صورت حال خاص طور پر خواتین کے تحفظ پر گہری تشویش میں مبتلا ہیں، جس پر انہوں نے عالمی رہنماؤں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے 23 سالہ ملالہ یوسفزئی نےافغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انہیں افغان شہریوں کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنا ہوں گے، جبکہ وہ کئی عالمی رہنماؤں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو افغان شہریوں خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
ہ ملالہ نے کہاکہ یہ درحقیقت ایک فوری انسانی بحران ہے جس میں ہمیں جلد سے جلد اپنی مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا افغانستان میں سماجی کارکنوں سمیت دیگر خواتین کے حقوق کے کارکنوں سے رابطہ ہوا جنہوں نے افغانستان میں آنے والے وقت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے پڑوسی ممالک سے افغان مہاجرین کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز ملالہ نے ٹوئٹر پیغام بھی شئیر کیا تھا جس میں ان کاکہنا تھا کہ وہ اب افغانستان میں خواتین، اقلیتوں اور انسانی حقوق کے سرکردہ علمبرداروں کے لیے فکر مند ہیں۔ ملالہ کے مطابق افغانستان میں شہریوں اور مہاجرین کے تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان کے لیے فوری امداد کو یقینی بنانا چاہیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے تھے ۔

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- 20 hours ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 3 days ago

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- 2 days ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 3 days ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 21 hours ago

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 20 hours ago
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- a day ago
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 3 days ago

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- 2 days ago

پاکستان کے جائز آبی حق کے حصول کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 hours ago


