کابل : سینئر طالبان رہنما ملا برادر اخوند نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ طالبان کا حقیقی امتحان اب شروع ہورہاہے۔


تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں طالبان کے نائب ملا برادر اخوند نے کہا ہے کہ اس مقام پر پہنچے ہیں جس کی کبھی توقع نہیں کی تھی، اب وقت آگیا ہے کہ لوگوں کوموقع فراہم کیا جائے اور ان کی زندگی کو بہتر بنایا جائے۔اب آزمائش کا وقت ہے ، ہم اپنی قوم کی خدمت کریں گے ، ہم سکون دیں گے اور ان کی زندگی کی بہتری کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے ۔ ملا براد ر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللّٰہ کی مدد سے یہ فتح ملی، ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ طالبان نے افغانستا ن میں جنگ کے خاتمے کااعلان کیا ہے ۔گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

