Advertisement
پاکستان

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی: وزیرخارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات کی جائے گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 17th 2021, 2:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی: وزیرخارجہ

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزيراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کيا ہے، اجلاس ميں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ ليا جائے گا۔شاہ محمود قريشی  نے کہا کہ افغانستان کا اہم وفد پاکستان ميں مشاورت کيلئے موجود ہے، افغان وفد امن کے عمل کو آگے بڑھانے کيلئے پاکستان ميں موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج دفتر خارجہ ميں افغان وفد سے اہم ملاقات ہوگی، افغان وفد سے افغانستان کی بہتری اور امن و استحکام کيلئے بات ہوگی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا   کہ بھارت کو موجودہ حالات پر ذمےداری کا ثبوت دينا چاہيے ، دنيا امن و استحکام کی خواہاں ہے۔ دنيا توقع کرتی ہے کہ بھارت مثبت کردار ادا کرے اور خطے کي بہتری کيلئے بھی بھارت کو ذمےداری دکھانا ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوں گے۔ذرائع  کے مطابق  اجلاس میں طالبان کی پیش قدمی اور افغانستان کی مجموعی صورت حال پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی سمیت افغانستان سے جڑے معاملات پر مشاورت ہوگی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان افغانستان کی صورتحال پراپنی پالیسی واضح  کریں گے۔

Advertisement
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
Advertisement