Advertisement
پاکستان

افغان صدر اشرف غنی کا ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد : طالبان کی تیز ترین پیش قدمی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 15th 2021, 6:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان صدر اشرف غنی کا ویڈیو پیغام جاری

اطلاعات کے مطابق اشرف غنی کے استعفی کے خبریں گزشتہ روز سے چل رہی تھی ، اس ضمن میں افغان صدر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کہ موجودہ صورتحال کے تحت افغان سکیورٹی اور دفاعی افواج کو دوبارہ متحرک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

افغان صدر اشرف غنی کا مزید کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ عوام کو اپنے مستقبل کی فکر ہے۔”میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے صدر کی حیثیت سے میری توجہ مزید عدم استحکام ، تشدد اور لوگوں کی نقل مکانی کو روکنا ہے۔اشرف غنی کا کہنا ہے کہ وہ افغانوں پر ’’ مسلط کردہ جنگ ‘‘ کو مزید قتل و غارت سرکاری املاک کی تباہی اور مسلسل عدم استحکام کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement