افغانستان سے متعلق جو فیصلہ افغان عوام کا ہو گا، اسی کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں،افغانستان سے متعلق جو فیصلہ افغان عوام کا ہو گا، اسی کے ساتھ ہیں، پاکستان کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ختم ہوگیا، افغانستان ایشو پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پرامن افغانستان کے خواہاں ہیں۔افغانستان سے متعلق جو فیصلہ افغان عوام کا ہو گا، اسی کے ساتھ ہیں،پاکستان کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا نے افغان جنگ میں 1 ہزار ارب ڈالر لگایا، کامیاب نہیں ہوا تو پاکستان کا کیا قصور؟ افغان فوجیوں کو بھی امریکا نے تربیت دی۔ہمیں اس جنگ میں کیوں درمیان میں لایا جاتا ہے،ہم نے بارڈر پر باڑ لگانا تھی جو کر لی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اکانومی بہتر جا رہی، افغانستان میں کچھ ہوا تو پاکستان بھی متاثر ہو گا، 2009 میں امریکا کو خط لکھا تھا کہ افغان مسلے کا حل فوجی طاقت نہیں،2009 میں کہی باتیں 2021 میں پوری ہو رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر وزیراطلاعات فواد چوہدری میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 12 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 12 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 12 hours ago

.jpeg&w=3840&q=75)

