Advertisement

بغیر لڑے صوبہ طالبان کے حوالے کرنے پر غزنی کا گورنر گرفتار

کابل : بغیر لڑے صوبہ طالبان کے حوالے کرنے پر غزنی کا گورنر گرفتار کرلیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 13th 2021, 11:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بغیر لڑے صوبہ طالبان کے حوالے کرنے پر غزنی کا گورنر گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  غزنی کے گورنر نے محفوط راستے کی شرط پر صوبائی دارالحکومت طالبان کے حوالے کیا۔غزنی کے گورنر کو وردک سے گرفتار کیا گیا۔

افغان وزارت داخلہ نے  بھی تصدیق کردی ہے کہ  گورنر غزنی کو کابل پہنچنے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  طالبان نے دارالحکومت کابل سے تقریبا  130 کلومیٹر (80 میل) جنوب مغرب میں صوبہ غزنی کے دارالحکومت غزنی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ چند دنوں میں 10 ویں  صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کیا گیا ہے۔

طالبان کی پیش قدمی کے بعد ، افغانستان کے وزیر خزانہ نے بھی استعفی دےدیا ہے۔

Advertisement
Advertisement