Advertisement

پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز رواں ماہ ہوگی

لاہور :افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی ہے سیریز رواں ماہ ستمبر میں ہوگی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 10th 2021, 4:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ سیریز رواں ماہ ہوگی

تفصیلات کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی ۔

واضح رہے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز  افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

 

یاد رہے افغانستان پہلے ہی  پاکستان کے خلاف  ون ڈے سیریز کیلئے اپنے  اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement