ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ٹرین میں چاقو حملے میں10 افراد زخمی ہوگئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ شہر کے مغربی حصے میں پیش آیا،چاقو حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس نے چاقو سے حملہ کرنے والے 36سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔مبینہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹرین میں عورتوں کوخوش دیکھ کر غصے میں آگیا اور انہیں مارنا چاہتا تھا۔گزشتہ روز سیجوگاکوین اسٹیشن کے قریب ٹرین میں ملزم نے مسافروں پر حملہ کیا جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین کو ہنگامی طور پر روک دیا۔
خیال رہے کہ جاپان دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے اور شہر میں پرتشدد جرائم کے واقعات بہت کم ہیں۔مزید براں جاپا ن کے دارالحکومت ٹوکیو میں اس وقت اولمپکس جاری ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
2019 میں ایک شخص نے اسکول کے بچوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا جو کاواساکی میں بس کا انتظار کر رہے تھے۔اس واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ 18 شدید زخمی ہوئے تھے ۔
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 12 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

