Advertisement
پاکستان

محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان ، صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری ،صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 8th 2021, 4:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان  ، صوبوں اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق یکم محرم سے 13 محرم تک تمام صوبوں اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے خطرات اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔محرم الحرام میں حساس علاقوں میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے بھی سول انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

Advertisement