Advertisement

بیروت کی بندرگاہ پر ہونیوالے ہولناک دھماکے کو ایک سال مکمل

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر انسانی تاریخ کے سب سے بڑے غیرجوہری دھماکے کو ایک سال مکمل ہوگیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 1:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیروت  کی بندرگاہ پر ہونیوالے  ہولناک دھماکے کو ایک سال مکمل

تفصیلات کے مطابق  بیروت  کی بندرگاہ پر ہونیوالا  ہولناک دھماکے کو  ایک برس مکمل ہوگیاہے ۔مرنیوالوں کی یاد میں  مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیاہے۔عمارتوں کےملبے سے یادگاری مجسمہ بھی بنایاگیاہے۔

ہیومن  رائٹس واچ  نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ بیروت دھماکے میں افسرا ن کا ہاتھ ہے۔انہیں معلوم تھاکہ مواد غیرمحفوظ صورتحال میں ذ خیرہ کیاگیاہے۔ملکی قانونی اور سیاسی نظام  نے ان افسران کوبچایاہواہے۔

ایک سو ستائیس صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہاگیاہےکہ ذمہ داران افراد پر پابندیاں اور تحقیقات ہی انصاف فراہم کرنے کا  راستہ ہے۔عیسائیوں کےمذہبی پیشواپاپ فرانسیس نے دورہ لبنان کا وعدہ کیاہے۔اس دھماکے میں 2سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ سات ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئےتھے۔

Advertisement
Advertisement