Advertisement
علاقائی

معزز عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقریر، پی پی صوبائی وزرا سمیت آٹھ اہم رہنما ایف آئی اے طلب

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے پیپلز پارٹی کے اہم آٹھ رہنماؤں کو نوٹس جاری کرکےطلب کرلیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 1:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
معزز عدلیہ  کے خلاف  توہین آمیز تقریر، پی پی صوبائی وزرا سمیت  آٹھ اہم  رہنما  ایف آئی اے طلب

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے نے   توہین عدالت کیس میں تفتیش کا دائرہ و سیع کردیا،  توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں ایف آئی اے نے   قادرپٹیل ،سعید غنی اور ناصر حسین شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اہم  آٹھ رہنماؤں کو  طلب کرلیا ،    شہلا رضا ،ناز بلوچ اور نفیسہ شاہ کو بھی طلبی نوٹس بھجوایاگیاہے ۔

ذرائع کے مطابق توہین عدالت کے ملزم مسعود الرحمان نے اپنی تقریر کی ویڈیو پی پی رہنماؤں کو بھجوائی  تھی۔ ذرائع کا کہناہےکہ رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نےمسعود الرحمان کو سراہا اور کہا کہ یہ بڑی جرات کا کام ہے، مجھے کئی لوگوں نے ویڈیو بھیجی  میں نے دیکھی ہے۔

Advertisement