Advertisement
پاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اسپتال سے عوام کے نام پیغام

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ زندگی سب کا بنیادی حق اورصحت اس کا اہم ترین حصہ ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 4:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ میں اور میری اہلیہ ہم دونوں کو کوروناویکسین مکمل لگ چکی ہے ،تمام احتیاط کے باوجود ہم دونوں ڈیلٹا وائرس کا شکار ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سماجی فاصلے کی پابندی پرعملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ،عید الاضحیٰ کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد میں لوگوں نے کندھے سے کندھا ملا کر نماز ادا کی، وباکے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں، کوروناکے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے ہسپتال عوام کیلئے فوری کھولے جائیں اور طبقاتی تفریق کہیں عوام کے جانی نقصان کا باعث نہ بن جائے ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹی وی اور ریڈیو پر کرونا ماہرین سے عوام کو آگاہی دلوائی جائے،  وباء سے نمٹنا ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے ۔

  

 

Advertisement
Advertisement