Advertisement
پاکستان

چیئرمین سینیٹ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران روانہ

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے 2روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 5th 2021, 4:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں  گے ، سینیٹردلاور خان، سینیٹراحمد خان، سینیٹر عبدالقادر بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روزہ حضرت امام رضا پر حاضری دیں گے ۔

چیئرمین سینیٹ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ کی ایرانی صدرسمیت دیگراعلیٰ سیاسی قائدین سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ،اور چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئےکل پاکستان روانہ ہو جائیں گے ۔

Advertisement
Advertisement