Advertisement

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی پالیسی غیر قانونی قرار دے دی

امریکی عدالت نے فیصلہ  دیا کہ 100,000 ڈالر کی یہ فیس درحقیقت ایک "ٹیکس" ہے، اور امریکی آئین کے مطابق ایسا ٹیکس صرف کانگریس کی منظوری سے ہی نافذ کیا جا سکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 9th 2026, 3:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی پالیسی غیر قانونی قرار دے دی

ویب ڈیسک:امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی ویزا پالیسی کو غیر قانونی قرار دے کر رد کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکا کے وفاقی جج لیو سوروکن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ماہر غیر ملکی ورکرز کے لیے ایچ ون بی ویزا پر عائد کی گئی ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس کو غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ یہ فیس دراصل ایک غیر قانونی ٹیکس کی مانند ہے جسے لگانے کی منظوری امریکی پارلیمنٹ یعنی کانگریس نے کبھی نہیں دی، اس لیے امریکی محکمہ خارجہ اور امیگریشن کے ادارے اس فیس کو نافذ نہیں کر سکتے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا کی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کرانے کی شرط عائد کی تھی،تاہم کیلی فورنیا سمیت امریکا کی 20 ریاستوں نے ستمبر میں اعلان کردہ ٹرمپ پالیسی چیلنج کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے ٹرمپ پالیسی کیخلاف عدالتی فیصلے کو ایکٹیوازم قرار دے دیا۔

دوران سماعت امریکی عدالت نے فیصلہ  دیا کہ 100,000 ڈالر کی یہ فیس درحقیقت ایک "ٹیکس" ہے، اور امریکی آئین کے مطابق ایسا ٹیکس صرف کانگریس کی منظوری سے ہی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ صدر کو یکطرفہ طور پر یہ اختیار حاصل نہیں تھا، لہٰذا یہ پالیسی قانون کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ H-1B ویزا امریکی کمپنیوں کو بیرونِ ملک سے ماہر اور ہنرمند افراد، خصوصاً آئی ٹی، انجینئرنگ، سائنس اور صحت کے شعبوں کے پیشہ ور افراد کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس پروگرام سے بھارتی، پاکستانی اور دیگر ممالک کے ہزاروں پیشہ ور افراد فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Advertisement
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 21 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 7 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 5 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 4 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
Advertisement