Advertisement
پاکستان

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ گئے

خارجی شہزاد نے کہا کہ ہمیں عسکریت اور طاقت کے ذریعے کشمیر کی فوج بحال کر کے آزادی اور دیگر معاملات میں سب کشمیروں کو شامل کرناچاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 9th 2026, 3:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ گئے

ویب ڈیسک: فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔افغانستان میں فتنہ الخوارج اوربھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کیلئےسرگرم خارجی شہزاد کےکالعدم ایکشن کمیٹی سےروابط منظرعام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق خارجی شہزاد کی ویڈیو اور آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ افغانستان سے بھارتی تحریر کردہ بیانیہ پڑھ کر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہدایات دے رہا ہے۔

خارجی شہزاد نے تحریر شدہ بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کرکے آپ سے آزادی لینا چاہتی تھی، جو ان کا حق ہے۔خارجی شہزاد نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کے حوالے سے آئندہ پیش رفت اور اس کے اثرات بہت جلد سب کے سامنے آ جائیں گے۔

خارجی شہزاد کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما سے بدامنی پھیلانے اورالیکشن ملتوی کرنے کی آڈیو کال بھی منظر عام پرآ گئی۔آڈیو لیک میں خارجی شہزاد آزاد کشمیرمیں شرپسندی کیلئے کارکنوں کوجمع کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

خارجی شہزاد اور کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما کی آڈیو لیک کے مطابق ہم انتخابات کے انعقاد کی ہر طرح سےمخالفت کریں گے اور انہیں کسی صورت منعقد نہیں ہونے دیں گے۔خارجی شہزاد نے کہا کہ ہمیں عسکریت اور طاقت کے ذریعے کشمیر کی فوج بحال کر کے آزادی اور دیگر معاملات میں سب کشمیروں کو شامل کرناچاہیے۔

ماہرین کے مطابق لڑکھڑاتی آواز میں بھارتی تحریر کردہ بیان سے واضح ہے کہ بدامنی اور انتشار کے مذموم عزائم بھارتی پشت پناہی پر کئے جا رہے ہیں۔ خارجی شہزاد کی بھارتی ایما پر پرتشددکارروائیوں کی حمایت عکاس ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی کا فیصلہ درست ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج ایک دہشتگرد گروہ ہے جسے بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے اور اس کی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت سے بھارت کا مکروہ چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے۔کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کی اعلانیہ صف بندی، آزاد کشمیر میں بھارتی عزائم کی ناکامی پر اس کی بے چینی کا واضح ثبوت ہے۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 9 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 8 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 5 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 3 hours ago
Advertisement