Advertisement
پاکستان

پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

وزیراعظم کا دورۂ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا،جبکہ صدر شی جن پنگ کے دورۂ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کی نئی سمت متعین کی،عطا تارڑ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 9th 2026, 3:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں اور وقت کے ساتھ پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سی پیک، پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے اور گلوبل گورننس اقدامات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت چین کے ساتھ مضبوط تعلقات پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورۂ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا، جبکہ صدر شی جن پنگ کے دورۂ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کی نئی سمت متعین کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط، میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اپنی دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے لیے باعثِ مسرت ہے، اور پوری پاکستانی قوم اس خوشی میں شریک ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نہ صرف مشترکہ سرحد رکھتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی گہرے اور دیرینہ روابط موجود ہیں۔سی پیک کے حوالے سے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سی پیک صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک اہم منصوبہ ہے اور یہ ترقی و خوشحالی کی علامت بن چکا ہے۔ 

انہوں نے مزیدکہا کہ پنجاب حکومت میں نوجوان افسر کی حیثیت سے انہیں چین کے متعدد دورے کرنے کا موقع ملا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان وفود کا تبادلہ باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 6 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 9 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 4 hours ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 10 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
Advertisement