دوران ملاقات جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا،ترجمان


راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کےدورے پرآئی لبنان کے آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے جی ایچ کیو میں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں لبنانی کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بہترین کردار ادا کرنے پرپاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور لبنان کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔پاکستان نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق دوران ملاقات جنرل روڈولف ہیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا۔لبنانی آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی عسکری قیاد ت نے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس سے قبل لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈلف ہیکل کو جی ایچ کیو راولپنڈی آمد پرپاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 hours ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago



