Advertisement

جو کچھ  ہو رہا ہے سب امریکا کی پلاننگ ہے،واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، اسماعیل بقائی

ایران جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن اسرائیل سفارتی اصولوں اور معاہدوں کو پامال کر رہا ہے،معاہدے کی کسی شق کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 8th 2026, 6:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جو کچھ  ہو رہا ہے سب امریکا کی پلاننگ ہے،واشنگٹن اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے، اسماعیل بقائی

تہران: ایران کی وازات خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ خطے میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سب امریکہ کی پلاننگ ہے، مذاکرات کی کا میابی کیلئے واشنگٹن کو اسرائیل کی پشت پناہی بند کر نا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ لبنان جنگ بندی معاہدے کا لازمی حصہ ہے، تاہم امریکا اس معاہدے کی حالیہ خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ہے کیونکہ اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔

اسماعیل بقائی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب امریکا کی پلاننگ ہے اور واشنگٹن خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھانے کا باعث بن رہا ہے۔

پریس کانفرنس میںترجما ن نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کا براہِ راست ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل مذاکرات کا احترام نہیں کرتا اور سفارتی عمل کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جس سے امریکا کے ساتھ مستقبل کے ممکنہ سفارتی عمل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

دوران پریس کانفرنس ترجمان نے مزید کہا کہ ایران جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے لیکن اسرائیل سفارتی اصولوں اور معاہدوں کو پامال کر رہا ہے، تاہم کسی کو بھی معاہدے کی کسی شق کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاوہ ازا ں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ادارے کے سربراہ خطے کی حقیقی صورتحال کو نظر انداز کر رہے ہیں، اگر عالمی ادارہ سیاسی بیانیہ اختیار کرے گا تو اس کی ساکھ متاثر ہوگی۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی کہ ایران نے سعودی عرب پر حملہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے سعودی عرب پر کسی قسم کا کوئی حملہ نہیں کیا۔انہوں نے اعادہ کیا کہ ایران اپنی ملکی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • a day ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 hours ago
Advertisement