کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
وزارت اطلاعات نے بتایا کہ حملوں کی ذمہ دار دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر فضائی کارروائیاں کی گئیں

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد منظم اور جامع انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس دوران سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ، ہنگو اور ٹل کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔
وزارت اطلاعات نے بتایا کہ حملوں کی ذمہ دار دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں پر فضائی کارروائیاں کی گئیں، 20 ستمبر کو کوہاٹ اور ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئی جس میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا اور متعدد زخمی ہوئے۔
وزارت اطلاعات کاکہنا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنۃ الخوارج اور دہشتگردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں 3 اہداف کو کامیابی سے تباہ کیا گیا، تباہ کیے گئے اہداف میں خودکش بمباروں کی تربیت کا مرکز بھی شامل تھا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق کارروائی میں متعدد خودکش بمباروں سمیت 28 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ ان کے مراکز اور ٹھکانوں میں موجود بڑی مقدار میں ذخیرہ اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، شہریوں کی سلامتی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ افغانستان بدستور دہشتگردی کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان کو لاحق دہشتگردی کا خطرہ افغانستان سے پیدا ہو رہا ہے، اسی تناظر میں دہشتگردوں کے مراکز کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 4 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago


