Advertisement
ٹیکنالوجی

بل گیٹس اور میلنڈا میں باضابطہ طلاق ہوگئی

واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے باضابطہ طور پر طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دئیے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 4th 2021, 4:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مخیر جوڑے  بل گیٹس اور انکی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے27 سال کے ساتھ کے بعد تین ماہ پہلے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم اب واشنگٹن کی کنگ کاؤنٹی کورٹ میں بل گیٹس اور میلنڈا نے طلاق کی دستاویز داخل کردی۔بل گیٹس اور میلنڈا  کی جانب سے   طلاق کی دستاویز میں تبدیلی نام کی درخواست نہیں کی  گئی اور نہ ہی بل گیٹس اور میلنڈا کے درمیان علیحدگی کا معاہدہ عدالت میں پیش  کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ  تین ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس  نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ ہم نے تین بچوں کو پرورش کی، مشترکہ فاؤنڈیشن بنائی جو کہ دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند اور تعمیری زندگی کی طرف لے جانے کے لئے کام کر رہی ہیں، رفاہی کاموں کے اس   مشن کو  جاری رکھنے کیلئے بل اینڈ ملینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کیلئے مشترکہ کام جاری رکھیں گے تاہم میاں بیوی کی حیثیت سے ہم مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ لہذا بے حد  سوچ  وبچار کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔

بل گیٹس دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک  ہیں ، فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ  ان کے  اثاثوں کی مالیت 124 ارب کے قریب ہے۔ بل گیٹس اورملینڈا کی پہلی ملاقات 1987 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں بطور پروڈکٹ مینجر ملازمت  کا آغاز کیا، دونوں نے 1994 میں ہوائی کے جزیرے لنائے  میں شادی کی جبکہ  ان کے تین بچے  بھی ہیں ۔

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے 2000ء میں مل کر خیراتی آرگنائزیشن ’بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، اس وقت سے لے کر اب تک  یہ فاؤنڈیشن   خطیر رقم صحت، غربت کے خاتمے اور مختلف دیگر منصوبوں کے لئے خرچ کرچکی  ہے۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
Advertisement