کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے بڑا منصوبہ بنالیا گیا۔

زرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی شہر کے تمام اضلاع کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے تحت ضلع کورنگی، جنوبی، سینٹرل، شرقی، ملیر، کیماڑی اور عربی میں کرکٹ، فٹبال سمیت بڑے گرا ؤنڈزمیں عوام کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنایا جائے گا۔ زرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایسے گراؤنڈ کو تلاش کرکے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر بنانے کی ہدایت کردی۔
زرائع سندھ حکومت کے مطابق ایسے گراؤنڈز جن میں لائٹس لگی ہوں وہاں ڈرائیور تھرو ویکسینیشن سینٹر بنائے جائیں گے اس حوالے سے کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت حکام نے گراؤنڈز کی تلاش شروع کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے 48 گھنٹوں میں ٹاسک مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے ایک روز میں سب سے زیادہ ویکسینیشن کرنے کا ریکارڈبنا لیا ، ترجمان سندھ حکومت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں سب سے 222,498 لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ۔سمدھ حکومت کے مطابق دو لاکھ لوگوں میں 80فیصد سے زائد کا تعلق کراچی سے ہے ۔
خیال رہے کہ کراچی کے10بڑے کورونا ویکسین سینٹرز میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن جاری ہے۔ گزشتہ کئی روز سے شہریوں کی بڑی تعداد کرونا ویکسین کے حصول کے لیے ایکسپو سینٹر جارہی تھی، عوامی رش کی وجہ سے کل دو بار صورت حال خراب ہوئی جس کے بعد ویکسین نیشن کو چار گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر روکا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے ۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 2 hours ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 2 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 2 hours ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

.jpeg&w=3840&q=75)

