Advertisement
علاقائی

ضلعی انتظامیہ نے اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 3rd 2021, 1:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  روٹی نان کی قیمتوں کونوٹیفکیشن  سے خارج کر دیا گیا ہے۔ دودھ دہی کی قیمتوں میں 10 روہے اضافہ کر دیا گیا ہے  جس کے بعد  دودھ 90 سے 100 روپے لیٹر  ہوگیا ہے جبکہ  دہی 110 سے بڑھا کر 120 روپے کلو کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق    دال چنا 124 روپے کلو، دال ماش 230 اور دال مسور 165 روپے کلو  ہوگئی ہے۔ چاول باسمپتی 120روپےکلو اور کالے چنے کا ریٹ فی  کلو 120 روپے ہوگا۔ بیف 500 اور مٹن کا  سرکاری ریٹ فی کلو 950 روپے ہو گا ۔ چینی کا ریٹ فی کلو  89.5  روپے مقرر۔

Advertisement
Advertisement