پرواز نے صبح 9:15 پر اڑان بھری اور 9:43 پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد یہ تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا،سوڈانی حکام


جوبا:جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے نواحی علاقے میں ایک سیسنا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب سیسنا 208 کاراوان طیارہ یئی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔
اتھارٹی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ پرواز نے صبح 9:15 پر اڑان بھری اور 9:43 پر اس کا رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد یہ تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق سوڈانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، طیارے میں سوار افراد میں 2 کینین شہری بھی شامل تھے جب کہ باقی تمام مسافر جنوبی سوڈان کے شہری تھے۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر خراب موسم اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے معلومات اکٹھی کرنے کا عمل جاری ہے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں طیارے کے ملبے کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ جائے وقوعہ کو پہاڑی اور دھند آلود علاقہ بتایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں فضائی حادثات بار بار پیش آتے رہے ہیں، جہاں پرانے طیارے، محدود انفراسٹرکچر اور خراب موسم کو بڑی وجوہات کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 7 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 9 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 7 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 5 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 9 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago






