صحت نہ صرف ایک انفرادی ترجیح ہے بلکہ معاشی ترقی، استحکام اورمعیاری زندگی کی بنیاد بھی ہے،شہباز شریف
حکومت نظامِ صحت میں مالی معاونت کو مضبوط بنانے، اخراجات کی بہتر نگرانی، اور انشورنس جیسے مالی تحفظ کے اقدامات کو وسعت دینے پر کام کر رہی ہے،وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت نہ صرف ایک انفرادی ترجیح ہے بلکہ یہ معاشی ترقی، قومی استحکام اور سماجی معیاری زندگی کی بنیاد بھی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے عالمی یومِ صحت پر اپنے پیغام میں کہا کہ معیاری صحت کے حصول کے لیے آبادی میں اضافے کی روک تھام، پانی و صفائی اور غذائیت جیسے عوامل پر توجہ دینا بھی ضروری ہے۔ حکومت ان عوامل پر کثیر شعبہ جاتی حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہم آواز ہو کر عالمی یومِ صحت بھرپور انداز میں منا رہا ہے۔ ہم صحت مند قوم کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس سال دن کا عنوان ’’صحت کے لیے متحد ہوں، سائنس کا ساتھ دیں‘‘ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک نہایت مثبت پیغام ہے۔ یہ موضوع یاد دہانی کراتا ہے کہ سائنس کا انسانوں کی فلاح کے لیے عملی اور مفید استعمال ہی اصل مطمحِ نظر ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت کا تقاضا ہے کہ سائنس کی افادیت کو ایسی پالیسی اور خدمات میں ڈھالیں جو عوام، ماحول اور آنے والی نسلوں کی صحت کا تحفظ کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے نظامِ صحت کو بتدریج ایک ایسے ماڈل کی طرف منتقل کر رہا ہے جو محض بیماری کے علاج کے بجائے اس کی روک تھام اور صحت کے فروغ پر مبنی ہو، جہاں بنیادی صحت کی سہولیات کو صحت کی عمومی فراہمی کی بنیاد بنایا گیا ہے۔ پاکستان ایک ’’علاج پر مبنی نظام‘‘ سے ’’روک تھام اور صحت کے فروغ کے نظام‘‘ کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔
بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نظامِ صحت میں مالی معاونت کو مضبوط بنانے، اخراجات کی بہتر نگرانی، اور انشورنس جیسے مالی تحفظ کے اقدامات کو وسعت دینے پر کام کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ صحت نہ صرف ایک انفرادی ترجیح ہے بلکہ یہ معاشی ترقی، قومی استحکام اور سماجی معیاری زندگی کی بنیاد بھی ہے۔ حکومت ایک مضبوط، منصفانہ اور مستحکم نظامِ صحت کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے جو جدت اور باہمی تعاون پر مبنی ہو۔
اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان ابتدائی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے قومی اور صوبائی سطح پر ضروری طبی خدمات کا تعین کیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے ذریعے ہم اضلاع کی سطح پر ضروری طبی خدمات کے نفاذ کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ ہر شہری کو بنیادی صحت کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ہماری آئندہ قومی صحت و آبادی پالیسی (2026–2035) کا اہم ستون ہے۔ ہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم-ٹو، ٹیلی میڈیسن، اور ڈیٹا نظام کو مربوط بنا رہے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی، شفافیت اور فیصلہ سازی کو بہتر بنایا جا سکے۔ ہمارا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ صحت کے اخراجات کی وجہ سے کوئی پاکستانی غربت کا شکار نہ ہو۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ عالمی یومِ صحت پر وفاقی و صوبائی حکومتیں، تمام متعلقہ ادارے، ترقیاتی شراکت دار، نجی شعبے اور تعلیمی ادارے تجدیدِ عزم کریں کہ وہ باہمی تعاون اور جدت پر مبنی اقدامات کے ذریعے ایک صحت مند و توانا، مستحکم پاکستان کی تعمیر میں اپنا فرض ادا کریں۔
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 3 days ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- 12 hours ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 5 hours ago
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے
- 3 days ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 2 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- 11 hours ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- 11 hours ago
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- 12 hours ago
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- 12 hours ago







