Advertisement
پاکستان

نیشنل ٹیرف کمیشن کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹلائز کر کے شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم 

اجلاس میں وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید طریقوں کے استعمال کے ذریعے نیشنل ٹیرف کمیشن میں جدت اپنانے پر زور دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 7th 2026, 5:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیشنل ٹیرف کمیشن کی  سرگرمیوں کو  ڈیجیٹلائز کر کے شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کی تمام سرگرمیوں کو مکمل ڈیجیٹلائز کر کے شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ قانونی و انتظامی مسائل کو صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے تناظر میں جامع حکمت عملی کے تحت حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل ٹیرف کمیشن کی معیاری کارکردگی کے لیے اصلاحاتی اقدامات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں دی گئیں۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی ادارہ جاتی تنظیم نو کے بعد اس کی فعال کارکردگی ملکی صنعت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کمیشن سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو سہولیات فراہم کرے اور انہیں قانونی و دیگر پیچیدگیوں سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ ادارے کی تنظیم نو اور کارکردگی کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے دنیا میں رائج بہترین اطوار کا جائزہ لیا جائے۔

اجلاس میں انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید طریقوں کے استعمال کے ذریعے نیشنل ٹیرف کمیشن میں جدت اپنانے پر زور دیا اورنیشنل ٹیرف کمیشن ایپلٹ ٹرائیبونل میں قانونی پیچیدگیوں کو کم کر کے کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی افرادی قوت اور عملہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت یافتہ ہونا چاہیے، جبکہ اصلاحاتی اقدامات پر عملی رہنمائی کے لیے پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کمیشن میں کیسز کی تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں اور ایسا نظام وضع کیا جائے جس کے تحت تمام کیسز کو معینہ وقت میں نمٹایا جا سکے،اجلاس میں نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین نے ادارے میں وزیراعظم سے منظور شدہ روڈ میپ کے تحت جاری قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات پر حاضرین کو بریفنگ دی۔

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 9 hours ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 10 hours ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 13 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 8 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 10 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 6 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 9 hours ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 7 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
Advertisement