ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے،ایران اپنےایٹمی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا تھا،ایران لانگ رینج میزائل بنارہا ہےجو امریکا کیلئے خطرہ ہیں،ٹرمپ


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایران پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی میزائل اور بحری طاقت کو نیست و نابود کر دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کچھ دیر پہلے آپریشن شروع کر دیا ہے،ہمارا مقصد امریکی عوام کی سیکیورٹی یقینی بنانا ہے۔
امریکی صدر نے کہاکہ ایرانی رجیم کی جانب سے خطرے کو ختم کررہے ہیں،ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے،ایران اپنےایٹمی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنا چاہتا تھا،ایران لانگ رینج میزائل بنارہا ہےجو امریکا کیلئے خطرہ ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج ایک جامع آپریشن میں مصروف ہے،ہم ان کے میزائل پروگرام کو نیست و نابود کرنے جارہے ہیں،ہم ایران کی نیوی کو بھی ختم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ”ہمارا مقصد ایرانی حکومت کے خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔ ہم ان کے میزائلوں کو تباہ اور ان کی میزائل انڈسٹری کو مٹی میں ملا دیں گے۔ ہم ان کی بحریہ کو نیست و نابود کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خطے میں ان کی دہشت گرد پراکیسیز اب مزید خطے یا دنیا کو عدم استحکام کا شکار نہ کر سکیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”یہ ایک بہت سادہ سا پیغام ہے: ان کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔ اس حکومت کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ کسی کو بھی امریکی مسلح افواج کی طاقت اور عظمت کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 13 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago





