Advertisement

ایران نے جوابی حملہ کر دیا، اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن کی آوازیں

حملے حساس سرکاری تنصیبات پر کیے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں،ایرانی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 28th 2026, 1:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران نے جوابی حملہ کر دیا، اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن کی آوازیں

تہران: ایران نے امریکی و اسرائیلی جارحیت کے جواب میں صہیونی ریاست پر میزا ئل حملہ کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیل کے متعدد علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنائی دی رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے، خطرے کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہیں، میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صہیونی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں سائرن بجا دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام فوری طور پر ہوم فرنٹ کمانڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔ فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ خطرات کو روکنے اور جہاں ضرورت ہو وہاں کارروائی کرنے میں مصروف ہے تاکہ ممکنہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

صہیونی فوج نے مزید کہا  دفاعی نظام مکمل طور پر ناقابلِ تسخیر نہیں ہوتا، اس لیے شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں کے قریب رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کا ردعمل سامنے آیا تھا جس میں ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ حملوں کا سخت جواب دیں گے، حملوں میں متعدد وزارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے حساس سرکاری تنصیبات پر کیے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے مغربی شہر ایلام میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ابھی جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
دوسری جانب حملے کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکہ اور دیگر کو خطرہ پہنچا سکتے ہیں،امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 14 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 15 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 11 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
Advertisement