قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اصول بہت اہم ہیں ان کا اطلاق اس کیس میں بھی ہونا چاہیے، اطلاق ویسے ہی ہونا چاہیے جیسے کسی دوسرے کیس میں ہوتا ہے،کئیراسٹارمر


لندن :برطانوی بادشاہ چارلس کے بھائی شہزادہ اینڈریو کو سرکاری عہدے میں بدعنوانی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس مشرقی انگلینڈ میں واقع اینڈریو کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں 6 بغیر نشان والی پولیس کی گاڑیاں دیکھی گئیں، آج صبح سینڈرنگھم سٹیٹ میں واقع رہائش گاہ پر 8 سادہ لباس اہلکار بھی پہنچے تھے۔
برطانوی میڈیا کامزید کہنا ہے کہ پولیس نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ الزامات کا جائزہ لے رہی ہے، رپورٹس کے مطابق اینڈریو پر جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا جا رہا تھا۔
اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، اصول بہت اہم ہیں ان کا اطلاق اس کیس میں بھی ہونا چاہیے، اطلاق ویسے ہی ہونا چاہیے جیسے کسی دوسرے کیس میں ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے بنیادی اصول ہیں کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی اس سے بالاتر نہیں، ارکان پارلیمنٹ اینڈریو کے معاملے پر بحث کرنا چاہیں تو ہم راستے میں کھڑے نہیں ہوں گے۔
تاہم دوسری جانب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈزر نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا ہے، تاہم انہوں نے ایپسٹین سے دوستی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
ایپسٹین فائلز کی حالیہ کھیپ سامنے آنے کے بعد اینڈریو نے تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- an hour ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago





