Advertisement
علاقائی

طالبات میں ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہماری ترجیح ہے، طارق علی نظامانی

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ تعلیمی اداروں میں آگاہی کے ذریعے نئی نسل کو صفائی کی اہمیت سے روشناس کر رہا ہے تاکہ ایک صاف، صحت مند اور مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے،ایم ڈی

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Feb 19th 2026, 5:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبات میں ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہماری ترجیح ہے، طارق علی نظامانی

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سوشل موبلائزیشن پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول، کورنگی 6 میں ایک پروقار آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طالبات میں صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم نے طالبات کو کچرے کی درست تلفی اور انتظام، صفائی کی اہمیت اور اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں ہر فرد کے کردار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

پروگرام کے دوران طالبات نے تقاریر، ٹیبلوز، رول پلے اور ملی نغموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور صفائی کے پیغام کو مؤثر اور دلکش انداز میں پیش کیا۔ مزید برآں طالبات کی جانب سے کچرے سے تیار کردہ مختلف تخلیقی اور کارآمد اشیاء کی نمائش بھی کی گئی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

اساتذہ کرام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صاف ستھرے ماحول کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ تعلیمی ادارے نئی نسل میں مثبت اور ذمہ دارانہ رویوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، طارق علی نظامانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے طالبات کے اعتماد، تخلیقی صلاحیتوں اور ماحول دوست سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبات معاشرے میں مثبت تبدیلی کے حقیقی سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ تعلیمی اداروں میں آگاہی کے ذریعے نئی نسل کو صفائی کی اہمیت سے روشناس کر رہا ہے تاکہ ایک صاف، صحت مند اور مثالی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

انہوں نے ماہِ رمضان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں پاکیزگی، صفائی اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے۔ اس بابرکت مہینے میں ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو مزید صاف ستھرا رکھنے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا چاہیے۔

بعد ازاں مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے اسکول کے احاطے میں پودا بھی لگایا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار تھا۔

تقریب کے اختتام پر طالبات اور اساتذہ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صفائی کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنائیں گے۔

Advertisement
طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

طلبہ کی موجیں: 4 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے

  • 4 دن قبل
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟

  • 20 گھنٹے قبل
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار

  • 21 گھنٹے قبل
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

بڑی خوشخبری: اہم عرب ملک کی نئی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

  • 4 دن قبل
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل

  • 14 گھنٹے قبل
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان

  • 3 دن قبل
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر

  • 4 دن قبل
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟

  • 20 گھنٹے قبل
سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی

  • 4 دن قبل
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز

  • 21 گھنٹے قبل
Advertisement