Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال

لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 3rd 2026, 8:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف سے لیبیاکے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حمد، فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اورڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نےاسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

دوران ملاقات وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےمسلسل روابط اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس دوران لیبیا کی قیادت نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں فریقوں کی طرف سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قریبی روابط برقرار رکھتے ہوئےمستقبل میں تعاون کے مزید امکانات تلاش کیے جائیں گے۔

یہ ملاقات باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی و عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 7 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 7 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 7 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 5 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
Advertisement