Advertisement
علاقائی

خیبرپختونخوامیں سات روزہ انسداد پولیومہم کاآغاز

پشاور: خیبرپختونخوامیں سات روزہ انسداد پولیومہم کاآغاز کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 31st 2021, 12:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق چیف سیکرٹری  خیبرپختونخواکاظم نیازنے پولیومہم کاآغازکردیا۔  اس موقع پر چیف سیکرٹری کاکہنا ہے کہ یہ ایس این آئی کی کیمپین ہے، صوبے کے 18اضلاع  میں پولیو مہم کاآغاز ہواہے جس میں 37لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔26ہزارسے زائدسیکورٹی اہلکارپولیوٹیموں کے ساتھ ہوں گی۔

پولیو مہم کیلئے کل16ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری کاظم نیازکا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پولیو فری خیبرپختونخوابنائے، دوسرے صوبوں سے کے پی کے میں کورونا کی صورتحال اچھی ہے، اگر عوام احتیاط کرے تو کورونا وباء سے جان چھوٹ سکے گی، ہمیں اس وقت بہت سارے چیلنجز کاسامنا ہے۔

 

Advertisement