پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے پر پہنچ گئی ہے


کرا چی:ملک میں فی تولہ سونا کی قیمت میں ایک ہی روزدوسری مرتبہ ہزاروں روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی مارکیٹوں میں 24 گرام فی تولہ سونے کی قیمت میں 13 ہزار 700 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم چند گھنٹوں کے بعد سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد ایک ہی روز میں سونا فی تولہ 24 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح پہلے دس گرام سونا 11 ہزار 744 روپےمہنگا ہوا،جس کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا اور دس گرام سونا 20 ہزار 576 روپے اور فی تولہ 24 ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 137ڈالر اضافے سے 4ہزار 813ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 14 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 18 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 15 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل








