واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی 2024 میں غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً 9 ماہ بعد رفح کراسنگ پر کنٹرول سنبھال لیا تھا


غزہ : اسرائیل نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ کے بعد اتوار کے روز غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح بارڈر کراسنگ کو دو سال بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز رفح کراسنگ کو کھول دیا ہے تاہم اس راستے سے صرف غزہ کے شہریوں کی محدود آمد و رفت کی اجازت دی گئی ہے جبکہ امدادی سامان کی ترسیل پر پابندیاں بدستور برقرار ہیں اور صرف محدود مقدار میں سامان داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سےاسرائیلی وزارتِ دفاع کے فلسطین خصوصاً غزہ سے متعلق امور کی نگرانی کے لیے قائم ذیلی ادارے کوگیٹ نے اتوار کو اعلان کیا کہ رفح کراسنگ کو آج صرف شہریوں کی محدود نقل و حرکت کے لیے کھولا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً 200 مریض رفح کراسنگ کھلنے کے بعد علاج کے لیے جانے کے انتظار میں ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک فلسطینی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ تقریباً 40 افراد مصر کی جانب رفح کراسنگ پر پہنچ چکے ہیں، جو غزہ میں داخل ہو کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے مئی 2024 میں غزہ جنگ کے آغاز کے تقریباً 9 ماہ بعد رفح کراسنگ پر کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
اس کراسنگ کی بحالی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے پہلے مرحلے کی ایک اہم شرط تھی، جس پر اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی طے پائی تھی۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 hours ago




