جکارتہ: بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد جاں بحق ،متعددزخمی
آگ پہلی منزل پر بیٹری پھٹنے کے باعث لگی ، فائر فائٹرز نے عمارت کے اندر ممکنہ طور پر موجود دیگر لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے،حکام


جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بیٹری پھٹنے سے عمارت میںخوفناک آگ لگ گئی جس کےنتیجے میں 20 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی جس نے لمحوں میں باقی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی پولیس حکام کے مطابق جکارتہ میں واقعہ ایک عمارت میں کچھ ملازمین دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جبکہ دیگر دفتر سے نکل چکے تھے،مرنے والوں میں 5 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل پر بیٹری پھٹنے کے باعث لگی ، فائر فائٹرز نے عمارت کے اندر ممکنہ طور پر موجود دیگر لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے انڈونیشیا میں دو سال پہلے بھی نیکل پروسیسنگ پلانٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل






