Advertisement
علاقائی

اسلام آباد میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔افسوسناک واقعہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 27th 2021, 11:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

علاقہ پولیس مطابق تھانہ شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی ، بھابھی اور بھیتجے کو قتل کردیا جس کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔

علاقہ پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ لین دین کے تنازع پر کی گئی ہے۔

ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement