ایس پی یو اور عسکری قیادت کا سی پیک کی سیکیورٹی موثر بنانے کیلئے اعلی سطح اجلاس
لاہور: سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور عسکری قیادت کا سی پیک،غیر ملکی قونصلیٹ اور چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے ایس پی يو ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی یو ہیڈ کوارٹر مناواں میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ بریگیڈ کمانڈر 342 بریگیڈیئر ثاقب اکرم کی آمد پر ایس پی یو کے چاقوچوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ نے کی ۔جس میں بریگیڈیئر ثاقب اکرم ، ایس ایس پی ایڈمن عثمان اعجاز باجوہ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکیورٹی بٹالین 2 میجر (ر) صفدر وٹو نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ایڈمن عثمان اعجاز باجوہ نے سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفننگ دی۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منیر احمد ضیاء راؤ کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات پر چینی شہریوں کے ساتھ نجی اور غیر سرکاری عملے کو نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے ۔سکیورٹی اداروں کی عمدہ کارکردگی کی بناء پر سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور ہم دوسرے فیز میں داخل ہو گئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی پیک پروجیکٹ سائٹس اور ڈیلیگیشن اسکوارڈ پر تعینات جوانوں کے سمارٹ موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہے۔
بریگیڈیئر ثاقب اکرم کا سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پا کستان آرمی تمام تر وسائل برو کار لا کر اعلیٰ ٰ کار کردگی کا مظاہرہ کریں گےاور سی پیک پروجیکٹس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرکے با آسانی پایا تکمیل تک پہنچائے گے۔بعدازاں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- ایک دن قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 3 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل


