امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات،دھاتوں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے معاہدوں پر دستخظ
دونوں ممالک اقتصادی پالیسی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے ان معدنیات کی متنوع، منصفانہ اور قابلِ بھروسہ عالمی منڈیوں کی ترقی کو فروغ دیں گے،وائٹ ہاؤس


ٹوکیو:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی نئی وزیراعظم سنائے تاکائی چی نے امریکا اور جاپان کے درمیان نایاب معدنیات اور دھاتوں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ تاکائچی نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
دورہ جاپان کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نو منتخب وزیرِاعظم سانائے تاکائچی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جاپان کی ”عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک“ ثابت ہوں گی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعلقات، توانائی، مصنوعی ذہانت اور نایاب معدنیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ چین کی جانب سے ان مواد کی برآمدات پر پابندیاں سخت کرنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا، جو جدید صنعتی مصنوعات میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک اقتصادی پالیسی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے ذریعے ان معدنیات کی متنوع، منصفانہ اور قابلِ بھروسہ عالمی منڈیوں کی ترقی کو فروغ دیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کو اہم معدنیات اور نایاب دھاتوں کی سپلائی چینز کے تحفظ اور استحکام میں مدد دینا ہے۔
اس موقع پرجاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے والی تاکائی چی نے کہا کہ وہ جاپان۔امریکا اتحاد کے نئے سنہری دور کو حقیقت بنانا چاہتی ہیں جہاں دونوں ممالک زیادہ طاقتور اور خوشحال بنیں گے،انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تاکائی چی جو نظریاتی طور پر قدامت پسند ہیں اور برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر سے متاثر ہیں، جاپان کی فوجی طاقت میں اضافے، امیگریشن پر پابندیوں اور ہم جنس شادیوں کی مخالفت کی حامی ہیں، انہوں نے جاپان کے یاسوکونی مزار پر بھی حاضری دی تھی، جہاں جنگِ عظیم دوم کے مجرموں سمیت جاپان کے فوجی ہلاک شدگان کو یاد کیا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں حکومتوں نے ان منصوبوں کی فہرست جاری کی جن کے تحت جاپانی کمپنیاں امریکہ میں توانائی، مصنوعی ذہانت اور اہم معدنیات کے شعبوں میں 400 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
خیال رہے کہ جاپان نے رواں سال کے آغاز میں 550 ارب ڈالر کے اسٹریٹجک امریکی سرمایہ کاری، قرضوں اور ضمانتوں کا وعدہ بھی کیا تھا۔ تاکائچی نے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 2 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے پر عمل تیز کرنے کا اعلان کیا تاکہ خطے میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے آپ جاپان کی بہترین وزیرِاعظم ثابت ہوں گی۔ پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا ایک تاریخی بات ہے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل





